i پاکستان

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی، 700 سے زائد پوائنٹس کا اضافہتازترین

October 22, 2024

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں آج بھی مثبت رجحان دیکھنے میں آ رہا ہے۔کاروباری ہفتے کے دوسرے روز بھی سٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی دیکھنے میں آئی ہے، 700 سے زائد پوائنٹس اضافے کے ساتھ پاکستان سٹاک ایکسچینج میں ہنڈرڈ انڈیکس 86 ہزار 780 کی سطح پر ٹریڈ کر رہا ہے۔واضح رہے کہ کاروباری ہفتے کے پہلے روز پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا اختتام مثبت زون میں ہوا جس کے باعث ہنڈرڈ انڈیکس 807 پوائنٹس اضافے کیساتھ 86 ہزار 57 پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر بند ہوا تھا۔ دوسری جانب انٹربینک میں ڈالر کی گراوٹ سے روپے کی قدر میں بہتری آنے لگی ہے۔کاروباری ہفتے کے دوسرے روز انٹر بینک میں امریکی کرنسی مزید 9 پیسے سستی ہوئی ہے جس کے ساتھ انٹر بینک میں ڈالر 277.69 روپے سے کم ہو کر 277.60 روپے پر ٹریڈ کر رہا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی