پاک افغان طورخم بارڈر سے افغان باشندوں کی وطن واپسی کا سلسلہ جاری ہے۔گزشتہ 24 گھنٹے میں مجموعی طور پر 6 ہزار 108 افغان باشندے وطن واپس پہنچے۔ جن میں 2 ہزار 799 غیر قانونی رہائش پذیر ہونے پر ڈی پورٹ ہوئے ہیں۔محکمہ داخلہ کی رپورٹ کے مطابق واپس لوٹنے والوں میں سے افغان سیٹزن کارڈ کے حامل تین ہزار 30 افراد رضاکارانہ واپس ہوئے۔ جبکہ دو ہزار 700 ننانوے غیر قانونی طور پر مقیم تھے۔یکم اپریل سے شروع ہونے والے دوسرے مرحلے میں اب تک واپس جانے والے افغانوں کی تعداد 25 ہزار 448 ہے جن میں 14 ہزار 534 پاکستان کے مختلف صوبوں میں غیر قانونی طور پر مقیم تھے جبکہ 14 ہزار سے زائد افغان سیٹزن کارڈ ہولڈر نے رضاکارانہ واپس کی ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی