پاکستان ریسرچ سینٹر فار اے کمیونٹی ود شیئرڈ فیوچر(پی آر سی سی ایس ایف) کو دنیا بھر میں بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو(بی آر آئی) کے شراکت دار ممالک میں قائم 20 تحقیقی مراکز میں سے بہترین قرار دیا گیا ہے۔ سینٹر کو یہ باوقار تعریفی ایوارڈ بیجنگ میں اے کمیونٹی ود شیئرڈ فیوچر کے لئے بین الاقوامی اکیڈمک نیٹ ورک کے سالانہ اجلاس کے دوران ملا۔ گوادر پرو کے مطابق اس اجلاس میں 100 سے زائد بی آر آئی پارٹنر ممالک کی نمائندگی کرنے والے 20 تحقیقی مراکز کے رہنماوں کو بین الاقوامی تعاون کو فروغ دینے، تجربات کا تبادلہ کرنے اور مستقبل کی حکمت عملی پر تبادلہ خیال کرنے کے لئے اکٹھا کیا گیا۔ اپنی تقاریر کے دوران شرکا نے تعلیمی شراکت داری کو مضبوط بنانے اور ہم آہنگ عالمی برادری کے مشترکہ وژن کی حمایت کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ ایوارڈ حاصل کرنے کے بعد پی آر سی سی ایس ایف کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر خالد تیمور اکرم نے گوادر پرو کو بتایا کہ یہ مسلسل چوتھا سال ہے جب اس سینٹر کو آوٹ اسٹینڈنگ ریسرچ سینٹر کے طور پر تسلیم کیا گیا ہے۔ ہم 2021، 2022، 2023 اور اب 2024 میں پہلے نمبر پر رہے۔ مرکز نے چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک )سمیت بی آر آئی کی تمام راہداریوں میں بین الاقوامی اور علاقائی رابطوں کو بڑھانے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔
گوادر پرو کے مطابق سی یو سی کی 70 ویں سالگرہ کے موقع پر سی یو سی میں آئی سی ایس ایف کے ڈین پروفیسر لی ہوائیانگ نے پاکستان ریسرچ سینٹر کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے چین اور پاکستان کے درمیان تعلیمی تبادلوں کو فروغ دینے، تہذیبوں کے درمیان باہمی تعلیم کو فروغ دینے اور 2020 کے بعد سے مشترکہ مستقبل کے ساتھ کمیونٹی کی وکالت کرنے میں مرکز کی شاندار کامیابیوں کو سراہا۔ گوادر پرو کے مطابق پروفیسر لی نے نوٹ کیا اپنے قیام سے لے کر اب تک اس مرکز نے متعدد تعلیمی کانفرنسوں، گول میز مباحثوں اور نوجوان اسکالرز فورمز کا انعقاد کیا ہے۔ اس نے پاکستانی اسکالرز کو بین الاقوامی مباحثوں میں فعال طور پر مشغول ہونے، اعلی معیار کے تعلیمی مقالے شائع کرنے اور میڈیا انٹرویوز میں حصہ لینے کی رہنمائی کی ہے ۔ گوادر پرو کے مطابق انہوں نے مزید کہا کہ ان تمام کوششوں نے پاکستانی نوجوان اسکالرز اور طلبا کو ر چین کی گہری تعریف کے ساتھکمیونٹی ود شیئرڈ فیوچر کے تصور کی زیادہ جامع تفہیم حاصل کرنے میں مثبت کردار ادا کیا ہے۔ انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ یہ مرکز چین اور پاکستان کے ساتھ ساتھ یوریشین خطے میں تبادلے اور باہمی تعلیم کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کرتا رہے گا جس سے تحقیقی تعاون کو گہرا کیا جائے گا اور علاقائی رابطوں کو فروغ ملے گا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی