پاکستان میں کام کرنے والی کوریئر کمپنیوں کے حوالے سے انکشاف ہوا ہے کہ پاکستان پوسٹ کے پاس ملک میں کام کرنے والی کوریئر کمپنیوں کا کوئی ڈیٹا بیس نہیں ہے۔وزارت مواصلات نے قومی اسمبلی میں تحریری جواب جمع کرواتے ہوئے بتایا کہ ہر کوریئر کمپنی خطوط اور پارسل ترسیل کی قیمت مقرر کرنے میں آزاد میں ہے، جبکہ پاکستان پوسٹ آفس ڈیپارٹمنٹ کے پاس کوریئر کمپنیوں کا کوئی ڈیٹا دستیاب نہیں ہے۔وزارت مواصلات نے یہ بھی کہا کہ پاکستان میں کوریئر اور لاجسٹک کمپنیوں کے لیے کوئی انضباطی اتھارٹی بھی نہیں ہے، ہر کورئیر کمپنی اپنی پالیسیوں اور ترجیحات کی بنیاد پر قیمتوں کا تعین کر رہی ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی