i پاکستان

پاکستان نرسنگ کونسل کی صدر فرزانہ ذوالفقار کی ڈگریاں غیر مستند ہونے کا انکشافتازترین

August 29, 2024

پاکستان نرسنگ اینڈ مڈوائفری کونسل (پی این ایم سی) کی صدر فرزانہ ذوالفقارکی ڈگریاں غیرمستند ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ہائرایجوکیشن کمیشن آف پاکستان (ایچ ای سی) کی جانب سے جاری کر دہ نوٹیفکیشن کے مطابق ایچ ای سی ان تمام بین الاقوامی یونیورسٹیوں کی ڈگریوں کو تسلیم کرتا ہے جو یونائیٹڈ نتیونس ایجوکیشنل, سائنٹفک اینڈ کلچرل آرگنائزیشن(یونیسکو) ے منظور شدہ ہوں۔ہائرایجوکیشن کمیشن آف پاکستا ن نے اپنے جاری کر دہ نوٹیفکیشن میں کہا کہ یونائیٹڈ نتیونس ایجوکیشنل, سائنٹفک اینڈ کلچرل آرگنائزیشن(یونیسکو) میں کیسر پرمننٹ میڈیکل کیئریر پروگرام انسٹیٹیوٹ (کے پی ایم سی آئی )رجسڑڈ نہیں ہے جس کی وجہ سے ہائر ایجوکیشن کمیشن آف پاکستان ان تمام طلبا و طالبات کی ڈگریوں کو تسلیم نہیں کرتا۔ ایچ ای سی کے نوٹیفکیشن کے مطابق یونائیٹڈ نتیونس ایجوکیشنل, سائنٹفک اینڈ کلچرل آرگنائزیشن(یونیسکو) کی رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ پاکستان نرسنگ اینڈ مڈوائفری کونسل (پی این ایم سی) کی صدرفرزانہ ذوالفقارجس ادارے سے ڈگریاں کی وہ تسلیم شدہ نہیں ہیں،بین الاقوامی ادارہ غیرچارٹرڈ ہونے پر ایچ ای سی نیڈگریاں تسلیم نہیں کیں۔واضح رہے کہ فیڈرل انویسٹیگیشن ایجنسی (ایف آئی اے )کو فرزانہ ذوالفقارکی ڈگری سے متعلق شکایات موصول ہوئی تھی،فرزانہ ذوالفقارکی گلگت بلتستان کوٹیپربطورکونسل ممبرتعیناتی بھی غیرقانونی تھی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی