پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی جنرل سیکرٹری اسد عمر نے کہا ہے کہا کہ پاکستان نازک صورتحال سے گزر رہا ہے۔ سابق فاقی وزیر اسد عمر نے چکوال میں لانگ مارچ شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان عوام کی آزادی کی جنگ لڑرہے ہیں، عمران خان کو قتل کر کے راستے سے ہٹانے کی کوشش کی گئی۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے پاس دو راستے ہیں، ایک راستہ پرانا 75سالہ غلامی کا اور دوسراحقیقی آزادی کا ہے۔ پاکستان نازک صورتحال سے گزر رہا ہے۔ رہنما پی ٹی آئی کا کہنا ہے کہ چکوال غازیوں، شہدا کا قلعہ ہے، چکوال والے کسی کی غلامی قبول کریں ایسا ممکن نہیں۔ سابق فاقی وزیر نے کہا کہ ہم عوام میں سے ہیں، ہمیں عوام سے کوئی خطرہ نہیں، ہمارے اور عوام کے درمیان رکاوٹیں نہ پیدا کی جائیں۔ اسد عمر نے مزید کہا کہ عمران خان آج اہم خطاب کریں گے، عمران خان اب دوتہائی اکثریت سے اسمبلی میں جائیں گے، عوام عمران خان کے ساتھ ہیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی