i پاکستان

پاکستان نے معاہدے کیلئے ایم ای ایف پی مسودہ آئی ایم ایف کے حوالے کردیاتازترین

February 14, 2023

پاکستان نے عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف ) کو معاہدے کے لیے میمورنڈم آف اکنامک اینڈ فنانشل پالیسی (ایم ای ایف پی )کا مسودہ حوالے کردیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق آئی ایم ایف پاکستان کی جانب سے فراہم کیے گئے مسودے کا جائزہ لینے کے بعد مذاکرات کا آغاز کرے گا۔ آئی ایم ایف ورچوئل مذاکرات کی تاریخ اور وقت مسودے کا جائزہ لینے کے بعد طے کریگا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی