i پاکستان

پاکستان نے 6 جزیرہ نما ممالک کے ساتھ باضابطہ سفارتی تعلقات قائم کرلئےتازترین

May 30, 2024

پاکستان نے آئندہ ہفتے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی غیرمستقل نشست کے انتخاب کے لیے تیاری کرتے ہوئے 6 جزیرہ نما ممالک کے ساتھ باضابطہ سفارتی تعلقات قائم کرلیے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ میں پاکستانی مشن کے ایک سینئر سفارت کار نے ان اتحادیوں کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ ہر ووٹ کا وزن برابر ہوتا ہے اور انتخابات میں ہر ووٹ اہم ہوتا ہے۔پاکستان نے جن ممالک کے ساتھ باضابطہ سفارتی تعلقات کا آغاز کیا، ان میں کیریبین جزیرہ سینٹ لوشیا، سینٹ کٹس اینڈ نیوس، مارشل آئی لینڈ، ڈومینیکا، جمہوریہ ڈومینیکن اور جمہوریہ کریباتی ہیں۔خیال رہے کہ ان میں سے کچھ قومیں ویسٹ انڈیز کرکٹ ایسوسی ایشن کا حصہ ہیں، اور پاکستان کے ساتھ کرکٹ کی وجہ سے مضبوط تعلقات ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی