امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نیڈ پرائس نے کہا ہے کہ امریکا پاکستان میں جمہوری اداروں اور جمہوری عمل کے ساتھ ہے۔ واشنگٹن میں پریس بریفنگ کے دوران امریکی وزارت خارجہ کے ترجمان نیڈ پرائس نے پاکستان میں آئندہ انتخابات میں عمران خان کے جیتنے کے امکانات سے متعلق سوال پر کہا کہ کہ یہ سوال پاکستانی عوام کے لیے سوالات ہیں امریکا کے لیے نہیں۔ پاکستان سے تعلقات کے حوالے سے نیڈ پرائس نے کہا کہ امریکا کسی ایک امیدوار یا ایک شخصیت کو دوسری سیاسی جماعت پر ترجیح نہیں دیتا۔ ہم جمہوری اداروں اور جمہوری عمل کے ساتھ کھڑے ہیں۔ امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ دوحا معاہدہ افغانستان میں ایک پرامن تصفیے کا تصور پیش کرتا ہے، طالبان کے قبضے کا نہیں، افغان طالبان نے دوحا معاہدے میں کئے گئے وعدے پورے نہیں کئے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی