پاکستان کیلئے امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے کہا ہے کہ اگلے سال میں مزید 20سے زائد ایکسرے مشین مہیا کریں گے ، پاکستان میں پولیو کے خاتمے کے لیے ہر ممکن مدد فراہم کی جارہی ہے۔ میڈیا سے گفتگو ڈونلڈ بلوم نے کہا کہ سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں صحت سے متعلق کام کر رہے ہیں ، پاکستان میں طبی عملے کی تربیت کے لیے کئی پروگرام جاری ہیں ،ماحولیاتی تبدیلیوں کے حوالے سے پاکستان میں کافی کام کر رہے ہیں ، پاکستان میں جاری منصوبوں میں شفافیت اولین ترجیح ہے۔ڈونلڈ بلوم کا کہنا تھا کہ پاکستان میں سیلاب کے بعد صحت کے کافی مسائل سامنے آئے،پولیو کا خاتمہ اہم چیلنج ہے ، پاکستان میں پولیو کے کیس ابھی تک سامنے آ رہے ہیں ، پاکستانی حکومت پولیو کے خاتمے کے لیے بھر پور کام کر رہی ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی