i پاکستان

پاکستان میں گیس کے ذخائر کم ہورہے ہیں، مصدق ملکتازترین

April 06, 2023

وزیر پیٹرولیم مصدق ملک نے کہا ہے کہ پاکستان میں گیس کے ذخائر کم ہورہے ہیں، ذخائر کم ہونے کی وجہ سے 24 گھنٹے گیس کی فراہمی ناممکن ہے۔ وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ اور مصدق ملک کے درمیان ملاقات ہوئی جس میں مراد علی شاہ نے کہا کہ صوبے میں گیس کا بہت بحران ہے۔ گیس کی لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے، لوگ مشکل میں ہیں۔ پاکستان میں 33 ہزار 581 ایم ایم سی ایف ڈی گیس پیدا ہوتی ہے۔ سندھ 2200،2100 ایم ایم سی ایف ڈی گیس پیدا کرتا ہے۔ پاکستان میں 62 تا 63 فیصد گیس پیداوار سندھ میں ہوتی ہے۔ مصدق ملک نے کہا کہ پاکستان سے 3200 ایم ایم سی ایف ڈی گیس پیدا ہوتی ہے۔ 200 ایم ایم سی ایف ڈی گیس فلڈ کے کمپریسرز کے لیے استعمال ہوتی ہے۔ 300 ایم ایم سی ایف ڈی میں سے 1400 پاور سیکٹر کو فراہم کی جاتی ہے۔ وزیراعلی سندھ نے مزید کہا کہ صوبے کی 1000 گیس کی اسکیمز منظور کی تھیں جو 11-2010 سے زیر التوا ہیں۔ رمضان میں گیس کی لوڈشیڈنگ روزہ داروں کیلئے بڑا مسئلہ ہے۔ سحری اور افطاری میں لوگ شدید پریشان ہوتے ہیں۔ جو صوبہ گیس پیدا کر رہا ہے اس کو گیس ملنی چاہیے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی