i پاکستان

پاکستان میں دہشتگردی کے خطرات میں اضافہ ہوا ہے، اقوام متحدہ رپورٹ میں انکشافتازترین

August 01, 2024

پاکستان کو فتنہ الخوارج (ٹی ٹی پی ) اور افغانستان میں پناہ لیے دیگر عسکریت پسندوں سے خطرہ ہے،دہشتگردی پرنئی رپورٹ جاری
نیویارک (آئی این پی)اقوام متحدہ نے اپنی رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ پاکستان کے اندر دہشتگردی کے خطرات میں اضا فہ ہوگیا ہے ۔یہ انکشاف دہشتگردی پر اقوام متحدہ کی نئی رپورٹ جاری میں کیا گیا ہے ۔ جس کے مطابق پاکستان کو فتنہ الخوارج (ٹی ٹی پی ) اور افغانستان میں پناہ لیے دیگر عسکریت پسندوں سے خطرہ ہے جبکہ فتنہ الخوارج (ٹی ٹی پی) نے پاکستان میں اپنے حملے بھی تیز کردیے ہیں۔ رپورٹ میں طالبان، القاعدہ کے ساتھ فتنہ الخوارج (ٹی ٹی پی )کے بڑھتے ہوئے تعاون کے خدشے کا بھی اظہار کیا گیا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی