وفاقی وزیر برائے قومی صحت سید مصطفی کمال نے کہا ہے کہ پاکستان میں اس وقت 54 فیصدآبادی کو بنیادی صحت کی ضرورت خدمات میسر ہیں۔ صحت کے عالمی دن پر اپنے پیغام میں وفاقی وزیر نے کہا کہ تیزی سے بڑھتی ہوئی آبادی صحت کے وسائل پر دبائو ڈال رہی ہے۔ قائداعظم محمد علی جناح کا ایک صحت مند قوم کا خواب ہی ہماری رہنمائی کرتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ ہم یونیورسل ہیلتھ کوریج کی جانب گامزن ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ علاج کی سہولیات کو یقینی بنانے کے لئے ٹیلی میڈیسن کی طرف جارہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ ڈاکٹرز اور دوا کو عوام کی دہلیز تک لایں گے ۔ نرسز کی تعداد کو بھی بڑھانے کے لئے اقدامات کیے جارہے ہیں ۔ون پیشنٹ ون آئی ڈی کا نظام متعارف کروا رہے ہیں ۔آئیے اس خواب کی تکمیل کی جانب قدم بڑھائیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی