اسلام آباد کے شہریوں کو عالمی معیار کی تفریحی سہولتوں کی فراہمی کا شاندار پلان تیار ، پاکستان میں عالمی معیار کا پہلا چڑیا گھر اور سفاری پارک بنانے کی منظوری دے دی گئی۔ وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی کی زیر صدارت سی ڈی اے ہیڈکوارٹر میں اجلاس ہوا جس میں اسلام آباد کے شہریوں کو عالمی معیار کی تفریحی سہولتوں کی فراہمی کے پلان پر گفتگو ہوئی۔ اعلامیے کے مطابق چیئرمین سی ڈی اے نے چڑیا گھر اور سفاری پارک کے قیام کے پراجیکٹ پر بریفنگ دی، وزیر داخلہ نے چڑیا گھر اور سفاری پارک پراجیکٹ کی اصولی منظوری دے دی۔ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ 200 ایکڑ پر چڑیا گھر اور سفاری پارک میں 5 ہزار جانور اور پرندے رکھے جائیں گے۔ اس حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے محسن نقوی نے کہا کہ سفاری پارک کی ورلڈ ایسوسی ایشن آف زو اینڈ ایکوریم سے رجسٹریشن کرائیں، اکتوبر میں چڑیا گھر اور سفاری پارک کا سنگ بنیاد رکھا جائے گا۔ وزیرداخلہ کا کہنا ہے کہ چڑیا گھر اور سفاری پارک سے اسلام آباد کی سیاحت میں اضافہ ہو گا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی