وزیر اعظم کی کوآرڈینیٹر برائے موسمیاتی تبدیلی، رومینہ خورشید عالم نے کہا ہے کہ پاکستان ماحولیاتی تحفظ، موسمیاتی اور گلیشیولوجیکل ریسرچ، محفوظ علاقوں کے انتظام، ماحولیاتی سیاحت اور پہاڑی کمیو نیٹیز کی سماجی و اقتصادی ترقی پر توجہ دے رہا ہے۔انہوں نے وزارت موسمیاتی تبدیلی اور EvK2CNR کی مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے 'پاکستان کو درپیش موسمیاتی تبدیلی کے چیلنجز پر روشنی ڈالی اور بین الاقوامی تعاون کی ضرورت پر زور دیا۔ پاکستان میں 13,032 گلیشیئرز کی نئی انوینٹری: ''گلیشیئرز اینڈ اسٹوڈنٹس'' پروجیکٹ کے آغاز کے موقع پروزیر اعظم کی کوآرڈینیٹر برائے موسمیاتی تبدیلی، رومینہ خورشید عالم نے اطالوی حکومت کے پاکستان اور خاص طور پر گلگت بلتستان میں کردار اور تعاون کی تعریف کی۔ اور مزید کہا کہ جامع مطالعہ کرنے میں EvK2CNR اور UNDP کا تعاون پاکستان کی نئی گلیشیئرز انوینٹری تیار کرتا ہے جس سے پاکستان میں 13032 گلیشیئرز کی نئی قابل ذکر تعداد سامنے آئی ہے۔محترمہ خورشید عالم نے کہا کہ پاکستان طویل عرصے سے آب و ہوا سے پیدا ہونے والی آفات سے نبرد آزما ہے جس کی وجہ سے جان و مال کا کافی نقصان ہوا ہے۔
حالیہ برسوں میں، ان واقعات کی تعدد اور شدت میں اضافہ ہوا ہے، جو ہمیں ہمارے ملک پر گلوبل وارمنگ اور موسمیاتی تبدیلی کے شدید اثرات کی یاد دلاتا ہے۔ سب سے زیادہ متاثرہ خطوں میں گلگت بلتستان بھی شامل ہے، جسے خاص طور پر خطرات کا سامنا ہے اور اس کے لیے خاص طور پر ہمارے قابل اعتماد بین الاقوامی شراکت داروں جیسے کہ اٹلی وغیرہ کے فوری، مستقل طور پر کام کرنے کی ضرورت ہے، انہوں نے کہا کہ حکومت پاکستان، وزارت موسمیاتی تبدیلی اور ماحولیاتی رابطہ کے ذریعے، ماحولیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے، ماحولیاتی تحقیق اور نگرانی کو آگے بڑھانے، اور ماحولیاتی سیاحت اور محفوظ علاقے کے انتظام میں پائیدار طریقوں کو فروغ دینے کے اقدامات کو بہت اہمیت دیتی ہے۔
رومینہ خورشید عالم نے کہا کہ پاکستان میں گلیشیئر کی حالیہ انوینٹری کی ایک بڑی کامیابی ہے جس سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ ہمارے پاس ملک بھر میں کل 13,032 گلیشیئرز ہیں۔ یہ ایک اہم دریاف ہے، جو EvK2CNR کے ماہرین کے تعاون سے ممکن ہوئی، گلگت بلتستان کی یونیورسٹیوں اور سرکاری اداروں کے ساتھ، اطالوی یونیورسٹیوں کے تعاون سییہ پروجیکٹ موسمیاتی بحران سے نمٹنے کے لیے بین الاقوامی تعاون کی اہمیت کی مثال دیتا ہے، اور میں EvK2CNR کے ساتھ شراکت داری میں کام کرنے والی عملدار ایجنسی کے طور پر یو این ڈی پی کے کردار کی تعریف کرنا چاہوں گی۔
اطالوی حکومت اور اطالوی ایجنسی فار ڈویلپمنٹ کوآپریشن کی طرف سے فراہم کردہ تعاون موسمیاتی بحران سے نمٹنے کے لیے پاکستان کی ا ستعداد کو مضبوط بنانے میں انمول ہے۔ رومینہ عالم نے مزید کہا کہ میں اٹلی کی حکومت کا اس کی مسلسل شراکت داری پر تہہ دل سے شکریہ ادا کرنا چاہوں گی، اور مجھے امید ہے کہ یہ تعاون بڑھتا رہے گا، جو پاکستان کو آنے والے موسمیاتی چیلنجوں کا سامنا کرنے میں مدد دے گا۔ پریس کانفرنس میں پاکستان میں اٹلی کی سفیر ماریلینا آرمیلینی، اطالوی ایجنسی برائے ترقیاتی تعاون کے ڈائریکٹر فرانسسکو زٹا، یو این ڈی پی پاکستان کے ریزیڈنٹ نمائندے سیموئیل رِزک، EvK2CNR کے ماحولیاتی ماہرین، وزارت موسمیات کے حکام نے شرکت کی۔
پاکستان میں اٹلی کی سفیر ماریلینا آرمیلینی نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے اٹلی اور پاکستان کے قریبی تعلقات اور ایک صدی سے زائد پرانے تاریخی تعلقات پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے کہا کہ اطالوی حکومت نے گزشتہ تقریباً تین دہائیوں سے پاکستان میں کئی منصوبوں کی حمایت کی ہے۔ انہوں نے پائیدار ترقی کے لیے مستقبل میں بھی تعاون جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا۔
مسٹر سیموئل رِزک نے پراجیکٹ گلیشیئرز اور طلباء اور اٹلی اور پاکستان کے شراکت داروں کے ساتھ مل کر حاصل کی گئی کامیابیوں کا جائزہ ہیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ یو این ڈی پی پاکستان میں مقامی اور بین الاقوامی شراکت داروں کے ساتھ مل کر کام کر رہا ہے جن میں اے آئی سی ایس اور EvK2CNR شامل ہیں تاکہ موسمیاتی تبدیلیوں کے خطرات سے نمٹنے اور ماحولیاتی تخفیف اور موافقت کی طرف کمزور کمیونٹیز سے نمٹنے کے لیے کام کیا جا سکے۔ EvK2CNR کے ماہرین مسٹر ماریزیو گیلو اور ڈاکٹر ڈیوڈ فوگازا نے گلیشیئرز اینڈ اسٹوڈنٹس کے اقدام کے نتائج اور پاکستان میں 13032 گلیشیئرز کی انوینٹری کے غیرمعمولی کارنامے پر روشنی ڈالی جو ملک کی پینے اور آبپاشی کے پانی کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے ایک بہت بڑا خزانہ ہے۔
انہوں نے بتایا کہ جی بی میں 08 آٹومیٹک ویدر سٹیشنز نصب کیے گئے ہیں جو ماحولیاتی نگرانی میں مددگار ثابت ہوں گے۔
انہوں نے شرکاء کو بتایا کہ ان مطالعاتی جائزوں کو عملی جامہ پہنانے میں قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی، یونیورسٹی آف بلتستان، انوائرمینٹل پروٹیکشن ایجنسی گلگت بلتستان اور اٹلی کی یونیورسٹیوں بشمول یونیورسٹی آف میلان اور یونیورسٹی آف کیگلیری نے اہم کردار ادا کیا۔ اس منصوبے کی ایک اہم کامیابی ان مطالعات کے دوران گلگت بلتستان کی تقریباً 171 طالبات کی شمولیت تھی
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی