i پاکستان

پاکستان کوسٹ گارڈز کی بڑی کارروائی، بلوچستان سے اربوں روپے مالیت کی چرس پکڑ کرلیتازترین

May 18, 2023

پاکستان کوسٹ گارڈز نے ایک ہفتے میں دوسری بڑی کارروائی کرتے ہوئے بلوچستان سے اربوں روپے مالیت کی چرس پکڑ کرلی،ترجمان کے مطابق پاکستان کوسٹ گارڈز نے اورماڑہ کے علاقے اشپیاق سے بھاری مقدار میں منشیات سمندر کے راستے اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے 680کلوگرام (17من)چرس برآمد کرلی،ڈی جی پاکستان کوسٹ گارڈز نے متعلقہ کمانڈر کو اپنے علاقے میں چیکنگ مزیدسخت کرنے کے احکامات جاری کرتے ہوئے اشپیاق کے علاقے میں گشت کے لیے ٹیم تشکیل دی تھی، جس نے دوران چیکنگ اشپیاق کے علاقے میں 680کلوگرام اعلی کوالٹی کی چرس پکڑ کرلی، جس کی بین الاقوامی مارکیٹ میں مالیت 11.34ملین ڈالر بنتی ہے،چرس سمندر کے راستے بیرون ملک اسمگل ہونا تھی، پاکستان کوسٹ گارڈز نے چرس تحویل میں لے کر ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے، ترجمان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کوسٹ گارڈز ہر قسم کی منشیات اور اسمگلنگ کی روک تھام کے لیے ہمہ وقت مصروف عمل ہے، معاشرے کو منشیات سے دور رکھنے میں اپنا کردار ادا کر تی رہے گی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی