i پاکستان

پاکستان کودنیائے اسلام کی پہلی ایٹمی طاقت بننے کی26 برس مکمل ہونے پر ''یوم تکبیر'' (آج)منایا جائے گاتازترین

May 27, 2024

پاکستان کودنیائے اسلام کی پہلی ایٹمی طاقت بننے کی26برس مکمل ہونے پر ''یوم تکبیر''(آج) 28 مئی کو منایاجائے گا اس روز فیصل آباد سمیت ملک بھر میں مسلم لیگ ن کے زیر اہتمام خصوصی تقریبات کا اہتمام کیا جائے گا جس سے خطاب کے دوران مقررین ایٹمی دھماکوں کے تناظر میں محسن ملک و قوم ڈاکٹر عبدالقدیر خان، ذوالفقار علی بھٹو اور سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کے کردار پر تفصیل سے روشنی ڈالیں گے۔28مئی 1998ء کو پاکستان نے بلوچستان کے سنگلاخ پہاڑوں میںچاغی کے مقام پر بھارت کی جانب ایٹمی دھماکوں کے بعد ایٹمی دھماکے کر کے دنیا بھر میںساتویں ایٹمی طاقت ہونے کا اعزاز حاصل کیاقبل ازیں امریکہ،برطانیہ،روس،چین،فرانس اور بھارت ایٹمی طاقت کے حامل ملک ہیں پاکستان نے ایٹمی دھماکے کرکے پہلی اسلامی ایٹمی طاقت ہونے کا اعزاز بھی حاصل کیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی