عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کے مشن چیف برائے پاکستان نیتھن پورٹر نے کہا ہے کہ پاکستان کے ساتھ 9 ویں جائزے پر مسلسل کام کر رہے ہیں۔ایک بیان میں آئی ایم ایف مشن چیف نے کہا کہ نویں جائزے کو مکمل کرنے کے لیے ضروری اصلاحات کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ نویں جائزے کے کامیابی سے مکمل ہونے پر پاکستان کی ضروری فنانسنگ جاری ہو گی۔آئی ایم ایف مشن چیف کا کہنا ہے کہ نویں جائزہ کی کامیابی سے اسٹاف لیول معاہدہ ہو سکے گا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی