i پاکستان

پاکستان کی خارجہ امور سے متعلق قومی پالیسی ہونی چاہیے،ملک عامر ڈوگرتازترین

June 27, 2024

قومی اسمبلی میں اپوزیشن کے چیف وہپ ملک عامر ڈوگر نے کہا ہے کہ پاکستان کی خارجہ امور سے متعلق قومی پالیسی ہونی چاہیے ،کبھی ہم امریکہ کے اور کبھی چائنہ کے دم چھلہ بن جاتے ہیں ،یہ ملک کلمے کی بنیاد پر بنا ہے جس مقصد کے لیے یہ ملک بنایا گیا تھا اس سے ہم ہٹ گئے ہیں ۔ ۔وہ جمعرات کے روز ایوان میں خارجہ امور سے متعلق بجٹ کی کٹوتی کی تحریک پر بحث کر رہے تھے۔انہوں نے کہا افغانستان کے لوگوں کے لیے پاکستان نے قربانیاں دی ہیں ۔مگر انہیں بھی جنگی مقاصد کے لیے ہمارے خلاف استعمال کیا جاتا ہے ۔غزہ کے مسلمانوں کے لیے پوری دنیا میں کوئی آواز نہیں اٹھائی گئی ۔غزہ کے 30 ہزار سے زائد مسلمان مرد جوان اور بوڑھے شہید ہو گئے۔عمران خان آزاد ہوتا تو پوری دنیا میں فلسطین کے عوام کی وکالت کرتا ہے ،قیامت کے دن ہم اللہ کو کیا منہ دکھائیں گے ،ہم نے انہیں اکیلا چھوڑ دیا ہے،فلسطین کے مسئلے پر مسلمان حکمرانوں کی پالیسی تنہائی کا شکار ہے۔پاکستان کے عوام فلسطین کے عوام کے ساتھ کھڑے ہیں۔ حکمران خاموش ہیں جس کی ہم سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہیں،انہوں نے کہا کہ خارجہ امور سے متعلق مشترکہ پالیسی بنائی جائے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی