وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے یوم دفاع کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ ہم اپنی پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ پاکستان کی دفاعی صلاحیت ناقابل تسخیر ہے، ہم اپنے شہدا کو ہمیشہ یاد رکھتے ہیں۔ دوسری جانب یوم دفاع کے موقع پر سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ 6 ستمبر ہمارے قومی اتحاد کا دن ہے، قوم کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لیے یکجہتی چاہیے۔ شرجیل میمن کا کہنا ہے کہ امن و استحکام کے لیے جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والوں کی قربانیوں کو فراموش نہیں کیا جا سکتا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی