i پاکستان

پاکستان کی چین میں 20 نئے تجارتی عہدوں کی منظوریتازترین

November 22, 2024

پاک چین سرمایہ کاری بڑھانے کے لیے ایس آئی ایف سی کی سہولت کاری سے پاکستان نے چین میں 20 نئے تجارتی عہدوں کی تعیناتی کی منظوری دے دی۔وزارت تجارت نے اس سال 5.5 ارب روپے تجارتی مشنز کے لیے مختص کیے ہیں۔ نئے عہدے برآمدات بڑھانے اور غیر ملکی سرمایہ کاری کو راغب کرنے کے لیے ہیں۔غیر ملکی سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے اقتصادی رابطہ کمیٹی سے 226.7 ملین روپے کی گرانٹ منظور کی گئی۔ چین پاکستان کا سب سے بڑا تجارتی شراکت دار ہے اور پاکستان کی چین کو برآمدات 2.56 ارب ڈالر ہے۔ایس آئی ایف سی کے تعاون سے چین کے ساتھ اقتصادی تعلقات کی مضبوطی خوش آئند ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی