i پاکستان

پاکستان کی اسرائیل کی جانب سے ایران پر حملوں کی مذمتتازترین

October 26, 2024

پاکستان نے اسرائیل کی جانب سے ایران پر حملوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ حملے اقوام متحدہ کے چارٹراوربین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہیں، اسرائیل نے ایران کی خود مختاری اورعلاقائی سلامتی کی خلاف ورزی کی۔ترجمان دفترخارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان اسلامی جمہوریہ ایران پرگزشتہ روز صبح سویرے اسرائیلی حملوں کی شدید مذمت کرتا ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ اسرائیلی حملوں کے نتیجے میں علاقائی امن اور سلامتی کو شدید خطرات لاحق ہیں، اسرائیلی حملوں کے نتیجے میں پہلے سے غیرمستحکم خطہ مزید خطرناک صورتحال سے دوچار ہوگا۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق اسرائیل موجودہ کشیدہ صورتحال اورتنازع کے پھیلا کا مکمل ذمہ دار ہے، اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل فوری طورپربین الاقوامی امن اورسلامتی کے حوالے سے اپنا کردارادا کرے۔ ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے بیان میں مطالبہ کیا گیا کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل خطے میں اسرائیل کے مجرمانہ رویے کے خاتمے کے لیے فوری اقدامات کرے، بین الاقوامی برادری کو علاقائی امن اور سلامتی کی بحالی کے لیے فوری کردارادا کرنا چاہیے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی