چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے سمر انٹرنشپ پروگرام کی تکمیل کے موقع پر تقریب سے خطاب کیا ۔انھوں نے کہا کہ اس مو قع پر تقریر کرنا میرے لئے اعزاز کی بات ہے۔چیئرمین سینیٹ نے ایوان بالاکی کمیٹیوں اور سیکرٹریٹ میں نمایاں کارکردگی پر سب کو خراج تحسین پیش کیا۔انھوں نے مزید کہا کہ پارلیمانی عمل میں نوجوانوں کی شمولیت نہ صرف اہم اقدام بلکہ ملکی مفاد کیلئے بہت ضروری ہے۔انھوں نے کہا کہ پاکستان کی 64 فیصد آبادی نوجوانوں پر مشتمل ہے جو ملک کا انتہائی قیمتی اثاثہ ہیںاورنوجوانوں میں سماجی و معاشرتی تبدیلی کو آگے بڑھانے کی صلاحیت بہت زیادہ ہے۔ چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ نوجوان نسل کو ملک کے جمہوری عمل میں شامل کر نے سے اداروں کو تقویت ملتی ہے۔قانون سازی کے ایوانوں میں نوجوانوں کی شرکت کا رجحان دنیا بھر میں فروغ پا رہا ہے اور قانون سازی کے عمل میں نوجوانوں کی شمولیت ملک کیلئے فائدہ مند ثابت ہوتی ہے یہ اس بات کو بھی یقینی بناتی ہے کہ حکومتی پالیسیاں نوجوان کی امنگوں کی عکاس ہوتی ہیں۔چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ تاریخی طور پر، نوجوانوں نے سیاسی نظام کی تشکیل اور سماجی تبدیلی کو آگے بڑھانے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح نے نوجوان نسل کی صلاحیتوں کو تسلیم کیا اور نوجوانوں پر زور دیا کہ وہ خود کو قومی تعمیر کے لیے تیار کریں۔انھوں نے مزید کہا کہ نوجوان مستقبل کے معمار ہیںاورنوجوانوں کی مہارتوں اور صلاحیتوں کو ملکی مفاد کے استعمال میں لانا وقت کی اہم ضرورت ہے۔چیئرمین سینیٹ کا کہنا تھا کہ سینیٹ انٹرنشپ پروگرام نوجوان کو پارلیمانی عمل سے منسلک کرنے کے لیے ایک منظم راستہ فراہم کرے گا۔ چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ نوجوانوں نے انٹرنشپ پروگرام سے قانون سازی کے طریقہ کار، پالیسی سازی، او ر دفتری امور سے متعلق نمایاں آگاہی حاصل کی۔ نوجوانوں کا پارلیمنٹ ہاس میں کام کا تجربہ ان کے روشن مستقبل کی ضمانت ثابت ہوگااورنوجوانوں کو نا صرف پارلیمنٹیرین کے ساتھ کام کرنے کا موقع ملا بلکہ ایوان بالاکے اعلی حکام کے تجربے سے بھی مستفید ہوئے۔چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ ہم سب آپ کے روشن مستقبل کیلئے دعاگو ہیں اورامید ہے آپ سب اپنی محنت اورقابلیت کی بدولت ملک کا قیمتی اثاثہ ثابت ہونگے۔
چیئرمین سینیٹ نے سینیٹ سیکرٹریٹ کی کاوشوں کو سراہا اور ایوان بالاکے اعلی حکام کو خراج تحسین پیش کیا۔سیکرٹری سینیٹ سید حسنین حیدر نے طلبائ و طالبات کو انٹرنشپ مکمل کرنے پر مبارکباد پیش کی۔سید حسنین حیدر نے چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی کا بھی شکریہ ادا کیا جنہوں نیسینیٹ سیکرٹریٹ نے تین سال کے وقفے کے بعد دوبارہ انٹرن شپ پروگرام شروع کرنے اور اس کا دائرہ کار بڑھانے کی اجازت دی۔ انہوں نے کہا کہ ایوان بالائ نے زیادہ سے زیادہ طلبہ کو انٹرنشپ پروگرام میں شامل کرنے کیلئے دو اہم اقدامات متعارف کرائے ہیں جن کا مقصد یونیورسٹی اور کالج کے طلبائ کی کثیر تعداد کو مستفید کرنا تھا۔اس مقصد کیلئے اسلام آباد کی معروف یونیورسٹیوں اور کالجوں تک رسائی کو یقینی بنایا گیا۔ انٹرن شپ کے ذریعے نوجوانوں کو پارلیمانی نظام اور سینیٹ سیکرٹریٹ کے کام کاج کے بارے میں جامع اور منفرد موقع فراہم کیا گیا۔طلبائ نے مختلف برانچوں، ڈائریکٹوریٹ اور کمیٹیوں میں کام کرتے ہوئے وسیع تجربہ حاصل کیا۔مزید برآں، یہ پروگرام نوجوانوں کی مہارتوں کو فروغ دینے اور پالیسی کی تشکیل، نفاذ اور اعلی ترین سطح پر عمل درآمد کے عمل کو سمجھنے میں بھی مدد کرے گا۔ نوجوان پارلیمانی سفیر کے طور پر اپنے تعلیمی اداروں میں عملی تجربات اور فہم و فراست سے فرائض سرانجام دیں گے۔ایوان بالائ آئندہ برس کیلئے بھی ایک جامع اور موثر انٹرنشپ پروگرام ترتیب دے گا جس میں ملک بھر کے طلبہ و طلبات کو پارلیمنٹ ہا? س کے طریقے کار دیگر امور کو سمجھنے کے حوالے سے مدد ملے گی۔ اس موقع پر انٹرنشپ پروگرام مکمل کرنے والے طلبامیں سے ایان علی بلوچ ،دایان احمداور امامہ سمیت دیگر نے چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی اور سینیٹ سیکرٹریٹ کے اعلی حکام کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ان کا ایوان بالا میں انٹرنشپ پروگرام کا یہ تجربہ انتہائی کامیاب رہا ہے سینیٹ سیکرٹریٹ میں کام کرنے سے نا صرف انہیں دفتری امور ،قانون سازی کو سمجھ نے میں مدد ملی بلکہ پارلیمنٹیرین کے تجربہ سے بھی مستفید ہونے کا موقع ملا۔ایوان بالا کے اعلی حکام کے بھرپور تعاون اور مد کیلئے ہم سب بہت مشکور ہیں اورا نہیں خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔بعد ازیں چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے انٹرنشپ پروگرام مکمل کرنے والے طلباو طالبات میں سرٹیفیکیٹ بھی تقسیم کیے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی