i پاکستان

پاکستان کا75واں جشن آزادی 14اگست کو روایتی جوش و خروش اور ملی جذبہ کے ساتھ منایا جائیگاتازترین

August 12, 2022

پاکستان کا75واں جشن آزادی 14اگست کو روایتی جوش و خروش اور ملی جذبہ کے ساتھ منایا جائے گا فیصل آباد سمیت ۔ملک بھر کے تمام چھوٹے بڑے شہروں میں تقریبات منعقد ہوں گی۔وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں31اور صوبائی دارلحکومت لاہور میں 21توپوں کی سلامی دی جائے گی۔دن کا آغاز مساجد میں تحریک آزادی کے شہداء کیلئے قرآن خوانی سے ہو گا جبکہ ملک و قوم کی سلامتی،ترقی و خوش حالی اور وطن کی حفاظت کیلئیسرحدوں پر تعینات پاک فوج کے جوانوں کیلئے خصوصی دعائیں مانگی جائیں گی۔مزار قائد اور مزار اقبال پر گارڈز کی تبدیلی کی پروقار تقریبات منعقد ہوں گی سرکاری و نجی عمارتوں،گھروں پر قومی پرچم لہرائے جائیں گے اور مقبوضہ کشمیر کے کشمیری مسلمانوں کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا جائے گا جبکہ مارکیٹوں اور گلیوں بازاروں کو رنگ برنگی جھنڈیوں سے سجایا جائے گارات کو عمارتوں کو برقی قمقموں سے سجایا جائے گاپرچم کشائی کی تقریبات منعقد ہوں گی فیصل آباد میں جشن آزادی کے سلسلے میں سب سے بڑی تقریب میونسپل کمیٹی کے سبزہ ز ار میں ہو گی جہاں پرچم کشائی اور پنجاب پولیس کا مارچ پاسٹ ہو گا۔ جشن آزادی کے سلسلے میں بچوں،مردو خواتین میں بے پناہ جوش و خروش پایا جاتا ہے ملک بھر کے تمام شہروں میں گلی محلوں اور بازاروں کو رنگ برنگی جھنڈیوں سے سجایا گیا ہے تمام شہروں میں قومی پرچم،جھنڈیوں،بیجز وغیرہ کی خرید عروج پر پہنچ چکی ہے جبکہ پولیس کی جانب سے سخت ترین حفاظتی اقدامات کیے گئے ہیں۔

کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی