پاکستان نے غزہ میں اسرائیل کی دوبارہ فوجی کارروائی کی دھمکیوں پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم نے سلامتی کونسل سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عالمی برادری غزہ میں انسانی بحران کو فوری طور پر حل کرے۔انہوں نے کہا کہ دوریاستی حل یواین چارٹر کے بنیادی اصولوں پر مبنی ہونا چاہیے، غزہ کی صورتحال اسرائیل کو جارحیت کی اجازت دینے کے نتیجے میں پیدا ہوئی، جنگ بندی کچھ ماہ قبل طے ہوجاتی تو ہزاروں جانیں بچائی جاسکتی تھیں۔ منیر اکرم نے غزہ میں فوری انسانی امداد اور مشرق وسطی میں دوریاستی حل کی بحالی پر زور دیتے ہوئے کہا کہ امید ہے جنگ بندی معاہدے کے تمام مراحل مکمل طور پر نافذ ہونگے۔
کریڈٹ : انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی