i پاکستان

پاکستان کا دفاع صرف وردی میں ملبوس افراد کی ذمہ داری نہیں، ہر پاکستانی کا مشترکہ فرض ہے،سینیٹر شیری رحمانتازترین

September 06, 2024

پیپلز پارٹی کی نائب صدر سینیٹر شیری رحمان نے کہا ہے کہ شہدائے وطن، غازیوں اور پاک افواج کو سلام پیش کرتی ہوں جنہوں نے مادرِ وطن کے دفاع میں اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا ہے، ان کی بے مثال بہادری، قربانی اور وطن سے محبت کو ہمیشہ سنہری الفاظ میں لکھا جائے گا۔یوم دفاع پر اپنے پیغام میں شیری رحمان کا کہنا تھا کہ آج پوری قوم شہدائے وطن، غازیوں اور اپنی مسلح افواج کے عزم اور قوت کو سلام پیش کرتی ہے، ہماری بہادر افواج ہمیشہ وطن کی سلامتی اور خودمختاری کی حفاظت میں پیش پیش رہتی ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کا دفاع صرف وردی میں ملبوس افراد کی ذمہ داری نہیں بلکہ یہ ہر پاکستانی کا مشترکہ فرض ہے، بطور ایک قوم آج عہد کریں کہ اپنی پیاری سرزمین کی ہمیشہ حفاظت کریں گے، پاکستان زندہ باد۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی