i پاکستان

پاکستان کے نامور طبیب سابق گورنر سندھ حکیم سعید کا یوم پیدائش 9جنوری کو منایاجائے گاتازترین

January 05, 2023

پاکستان کے نامور طبیب سابق گورنر سندھ حکیم سعید کا یوم پیدائش 9جنوری اتورکو منایاجائے گا۔ فیصل آباد سمیت ملک بھر میں حکیم محمد سعید کے چاہنے والے تقریبات کا اہتمام کر یں گئے اور کیک بھی کاٹے جائیں گئے حکیم محمد سعید9جنوری1920ء کو دہلی میں پیدا ہوئے تھے۔ قیام پاکستان کے بعد وہ کراچی میں آگئے اور انہوں نے یہاں ہمدرد دوا خانہ کی ازسرنو بنیاد رکھی جو دیکھتے ہی دیکھتے پاکستان کا ایک عظیم طبی، علمی، ادبی، تعلیمی، اشاعتی اور اسلامی ادارہ بن گیا۔حکیم محمد سعید نے ہمدرد دوا خانہ کے علاوہ اور بھی کئی ادارے قائم کئے جن میں مدینتہ الحکمت کا نام سرفہرست ہے۔ حکیم محمد سعید صدر پاکستان کے طبی مشیر اور صوبہ سندھ کے گورنر کے عہدے پر بھی فائز رہے۔ انہوں نے کئی جریدے جاری کئے اور لاتعداد تصانیف یادگار چھوڑیں۔ حکومت پاکستان نے ان کی خدمات کے اعتراف کے طور پر 1966ء میں انہیں ستارہ امتیاز اور2000ء میں نشانِ امتیازعطا کیا تھا۔ حکیم محمد سعید 17 Oاکتوبر 1998ء کراچی میں قتل کردیئے گئے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی