i پاکستان

پاکستان کے نامور ٹیسٹ کرکٹر ظہیر عباس کا77واں یوم پیدائش24جولائی کو منایا جائے گاتازترین

July 12, 2024

پاکستان کے نامور ٹیسٹ کرکٹر ظہیر عباس کا77واں یوم پیدائش24جولائی کو منایا جائے گا۔ ظہیر عباس24جولائی1947ء کو سیالکوٹ میں پیدا ہوئے تھے۔ ان کے ٹیسٹ کیریئر کا آغاز اکتوبر 1969ء میں نیوزی لینڈ کے خلاف کراچی میں کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ میچ سے ہوا تھا۔اس ٹیسٹ میچ میں تو وہ کوئی قابل ذکر کارکردگی نہیں دکھا سکے مگر جب 1971ء میں انہیں انگلستان میں اپنا دوسرا ٹیسٹ کھیلنے کا موقع ملا تو انہوں نے ایجبسٹن (برمنگھم) کے مقام پر کھیلے گئے ٹیسٹ میں 274 رنز اسکور کر ڈالے۔اسی دلکش اننگز کی وجہ سے برطانوی اخبار ''ڈیلی ایکسپریس'' کے اسپورٹس مبصر کرافٹر وائٹ نے انہیں ایشین بریڈمین کا خطاب دیا جو ان کے نام کا حصہ بن گیا۔ ظہیر عباس نے اپنے ٹیسٹ کیریئر میں مجموعی طور پر 78 ٹیسٹ میچ کھیلے جن میں انہوں نے 124 اننگز میں مجموعی طور پر 5062 رنز اسکور کئے انہوں نے کل 12 سنچریاں اسکور کیں جن میں چار ڈبل سنچریاں شامل ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی