بھارت نے وضاحت کی ہے کہ پاکستان کے لیے طویل المدتی ویزا اور آفیشل یا سفارتی ویزا کی معیاد برقرار رہے گی جبکہ دیگر کیٹیگری کے ویزا کی مدت اختتام پذیر ہوگئی ۔بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت کی جانب سے پاکستانیوں کو 16 کیٹیگریز میں ویزا جاری کیے جاتے ہیں جن میں سے 2 کیٹیگریز کی معیاد بلامذہبی تفریق منگل کے بعد بھی برقرار رہے گی۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی