پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما ممبر قومی اسمبلی شاہد خٹک نے کہا ہے کہ پاکستان کے حالات کا بنگلہ دیش کے ساتھ موازنہ نہیں کیا جا سکتا،یہاں پر 25 کروڑ عوام اپنے حقوق کے لیے اٹھ کھڑے ہوئے ہیں،حکمرانوں کو آخری وارننگ ہے کہ عمران خان کو رہا کریں،صوابی کے جلسے نے حکمرانوں کی نیند حرام کر دی ہیں،عمران خان کو رہا نہ کیا گیا تو اڈیالہ کی طرف ملین مارچ ہوگا،منگل کوپارلیمنٹ ہاوس کے باہر میڈیا کے نمائندوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا پاکستان کے عوام اپنے اپنے حقوق کے لیے اٹھ کھڑے ہوئے ہیں،ملک کے اندر مہنگائی بیروزگاری غربت آئی پی پیز سکینڈل نے لوگوں کی آنکھیں کھول دی ہیں،عام ادمی اپنے حقوق لینے کے لیے کھڑا ہو جائے گا،ایک چھوٹی سی چنگاری اس ملک میں نئی تاریخ کو جنم دے سکتی ہے،انہوں نے کہا کہ پاکستان کے 25 کروڑ عوام 14 اگست کو سڑکوں پر احتجاج کریں گے،انہوں نے لوگوں سے اپیل کی کہ وہ اپنی گاڑیوں میں اور گھروں کے اندر پاکستان تحریک انصاف کے جھنڈے لہرائیں،انہوں نے کہا کہ مظلوم عوام کو جتنا دبایا جا رہا ہے وہ اپنے حقوق کے لیے اٹھ کھڑے ہوئے ہیں،صوابی کا جلسہ اس کی زندہ مثال ہے،صوابی کے جلسے میں لاکھوں افراد نے شرکت کی ہے،اگر لوگوں کو ان کے حقوق نہ دیے گئے تو پھر صوابی کے لاکھوں افراد اسلام آباد کی طرف ملین مارچ کریں گے،انہوں نے کہا کہ حکمرانوں اور اسٹیبلشمنٹ کو یہ بات ذہن نشین کر لینی چاہیے کہ وہ ائینی حدود میں رہتے ہوئے اپنا اپنا کردار ادا کریں،انہوں نے کہا کہ عمران خان ہمیشہ کہتے ہیں کہ پاک فوج زندہ باد،مگر افواج پاکستان کو بھی ائینی حدود میں رہتے ہوئے اپنا کردار ادا کرنا چاہیے،سیاست دانوں کو ملک چلانے دیں اور اسٹیبلشمنٹ سرحدوں کا دفاع کریں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی