چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ پاکستان کے دشمنوں کو ہر محاذ پر شکست دی جائے گی، سیکیورٹی فورسز کے جوانوں نے اپنی جانوں کی پرواہ کیے بغیر دہشتگردوں کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملایا۔ ملک کے بہادر جوانوں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔ جاری بیان کے مطابق سید یوسف رضا گیلانی نے جعفر ایکسپریس پر حملہ کرنے والے دہشتگردوں کو جہنم واصل کرنے پر سیکیورٹی فورسز کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ قوم اپنے بہادر جوانوں کی بہادری اور قربانیوں کو سلام پیش کرتی ہے۔ دہشتگردوں کے خلاف برسرِ پیکار افواج اور قانون نافذ کرنے والے ادارے ہمارے فخر ہیں۔ سید یوسف رضا گیلانی کا کہناتھا کہ پاکستان کے دشمنوں کو ہر محاذ پر شکست دی جائے گی۔ ملک میں امن اور استحکام کے لیے فورسز کی خدمات قابلِ تحسین ہیں۔ چیئرمین سینیٹ نے یکیورٹی فورسز کے شہدا کو خراجِ عقیدت، زخمی جوانوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی ۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی