i پاکستان

پاکستان کے دیوالیہ ہونے کے صرف 10فیصد امکانات ہیں، اسحاق ڈارتازترین

November 26, 2022

وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ بین الاقومی اقتصادی جریدے بلوم برگ کے مطابق پاکستان کے دیوالیہ ہونے کے صرف 10فیصد امکانات ہیں ،اس حوالے سے سماجی رابطوں کے پلیٹ فارم ٹویٹر پر جاری کردہ اپنے پیغام میں وزیرخزانہ اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ اگلے ایک سال میں دیوالیہ کے امکانات کو کم ترین سطح پر رکھا گیا ہے ،انہوں نے کہا کہ پاکستان اپنے تمام مالیاتی وعدوں کی پاسداری جاری رکھے گا۔ اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ ایک سیاسی رہنما نے ملک کے دیوالیہ ہونے کے امکانات کو93 فیصد پیش کیا جو کہ درست نہیں ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی