i پاکستان

پاکستان کے 25 کروڑ عوام کا مسئلہ گیس اور بجلی کا ہے،طاہرہ اورنگزیبتازترین

August 06, 2024

پاکستان مسلم لیگ نون کی مرکزی رہنما ممبر قومی اسمبلی طاہرہ اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان کے 25 کروڑ عوام کا مسئلہ گیس اور بجلی کا ہے،لوگوں کے گھروں کا نظام نہیں چل رہا ہے تو بجلی کے اضافی بلوں نے لوگوں کو مشکلات میں ڈال دیا ہے،منگل کوپارلیمنٹ ہاوس کے باہر میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ نون کے قائدین کی تمام تر ترجیحات یہ ہیں کہ ملک کے اندر سے بجلی کے بحران کا خاتمہ کیا جائے اور اس سلسلے میں حکومت انہیں سولر سسٹم بھی لگا کر دے رہی ہے،ملک بھر کے اندر غریبوں کو آسان شرائط پر قرضے دے کر سولر سسٹم لگایا جائے گا،بجلی کے بغیر عام ادمی کا زندگی کا نظام نہیں چل سکتا ہے،انہوں نے کہا کہ نواز شریف اور شہباز شریف یہ چاہتے ہیں کہ ملک کے اندر سے مہنگائی بیروزگاری اور غربت کا خاتمہ ہو،انہوں نے کہا کہ آئی پی پیز کے سکینڈل نے بہت سارے شرفا کو بے نقاب کیا ہے، آئی پی پی اس کے ساتھ مذاکرات کرنے جا رہے ہیں،حکومت کے پاس اس کے علاوہ کوئی حل ہی نہیں ہے کہ آئی پی پیز کے ساتھ ہونے والے معاہدات کو ازسر نو مرتب کیا جائے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی