i پاکستان

پاکستان، چین اور امریکا کے درمیان پل کا کردار ادا کر سکتا ہے، بلاول بھٹوتازترین

February 18, 2025

چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ ڈیل میکر ہیں،پاکستان امریکی صدر کے ساتھ انگیج ہوسکتاہے جبکہ پاکستان، چین اور امریکا کے درمیان پل کا کردار ادا کر سکتا ہے۔ان خیالات کا اظہار بلاول بھٹو نے میونخ سکیورٹی کانفرنس کے موقع پر جرمن ٹی وی کو انٹرویو میں کیا۔انہوں نے کہا کہ بھارت کے ساتھ امن یا کم از کم تجارت یا انگیجمنٹ کی جاسکتی ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان ہمیشہ سے ممالک کو جوڑنے کیلئے پل کا کردار ادا کرتا رہا ہے،کچھ ممالک امریکا چین مسا بقتی صورتحال کا فائد ہ اٹھا رہے ہیں مگر پاکستان، امریکا اور چین کے درمیان پل کا کردار ادا کرسکتا ہے۔چیئرمین پیپلز پارٹی کا کہنا تھا کہ ٹرمپ ڈیل میکر ہیں پاکستان امریکی صدر سے انگیج ہوسکتاہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی