پاکستان بھرمیں ڈاکٹروں کا قومی دن یکم جولائی کو منایا گیا۔اس دن کو منانے کا مقصد ہماری زندگی میں معالجین کی اہمیت اور انکی ذمہ داریوں کے متعلق آگاہی پید اکرنا ہے، اس سلسلے میں ملک بھرمیں مختلف میڈیکل اداروں اور ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کے زیراہتمام تقریبات کا اہتمام کیاگیاجس میں مقررین نے ڈاکٹروں کے اپنے پیشے کے ساتھ انصاف اور مریضوں کے ساتھ انتہائی خوش اسلوبی سے اپنے فرائض انجام دینے کے متعلق ڈاکٹروں کے کردار پر تفصیل سے روشنی ڈالی۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی