i پاکستان

پاکستان بار کونسل کی چیف جسٹس کو بنچ سے الگ کرنے کے مطالبے کی مذمتتازترین

June 03, 2024

پاکستان بار کونسل نے سنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشستوں کے کیس میں چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسی کے بنچ سے الگ ہونے کے مطالبے کی مذمت کی ہے۔ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ پی ٹی آئی کا چیف جسٹس قاضی فائز عیسی سے کیس نہ سننے کا مطالبہ قابلِ مذمت ہے۔ پاکستان بار کونسل کے اعلامیے کے مطابق پی ٹی آئی کا یہ مطالبہ چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسی کو دباو میں لانے کے مترادف ہے، بنچ کی تشکیل اب چیف جسٹس کے بجائے ججز کمیٹی کرتی ہے۔ اعلامیے میں مزید کہا ہے کہ چیف جسٹس قاضی فائز عیسی ایک ایماندار اور انتہائی قابل جج ہیں، وکلا برادری چیف جسٹس قاضی فائز عیسی سمیت پوری عدلیہ کے ساتھ کھڑی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی