i پاکستان

پاکستان اسٹاک میں کاروبار کا مثبت رجحان، 100 انڈیکس تاریخی بلندی کو چھو گیاتازترین

March 20, 2025

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت رجحان جاری ہے اور 100 انڈیکس نے تاریخ کی نئی بلندی کو چھو لیا ۔ جمعرات کو کاروبار کے آغاز سے ہی 100 انڈیکس میں مثبت رجحان دیکھا گیا اور ایک موقع پر انڈیکس 1299 پوائنٹس اضافے سے ایک لاکھ 19 ہزار 273 پر ٹریڈ کرتا دیکھا گیا جو کہ اس کی اب تک کی بلند ترین سطح ہے۔یاد رہے کہ گزشتہ روز بھی پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس 972 پوائنٹس کے اضافے کے بعد ایک لاکھ 17 ہزار 974 پوائنٹس پر بند ہوا تھا جبکہ کاروباری دن میں 100 انڈیکس کی بلند ترین سطح ایک لاکھ 18 ہزار 243 پوائنٹس رہی تھی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی