i پاکستان

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مسلسل چھٹے روز تیزی کا رجحانتازترین

October 29, 2024

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں منگل کو مسلسل چھٹے روز تیزی کا رجحان رہا ۔کاروباری ہفتے کے دوسرے روز بھی پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں مثبت تیزی کا رجحان دیکھا گیا،جہاں کاروبار کے آغاز پر ہنڈریڈ انڈیکس777 پوائنٹس بڑھ کر 90970 پوائنٹس پر رہا۔گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر اسٹاک مارکیٹ 90 ہزار کی 195 پوائنٹس پر بند ہوئی تھی۔دوسری جانب انٹر بینک میں ڈالر 2 پیسے مہنگا ہو کر 277 روپے 70 پیسے کا ہو گیا۔ گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر انٹر بینک میں ڈالر 277 روپے 68 پیسے کا تھا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی