پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں جمعرات کو کاروبار کے دوران منفی رجحان دیکھنے کو ملا، جس کیوجہ سے 100 انڈیکس میں 210 پوائنٹس کی کمی واقع ہو گئی ۔۔ انڈیکس 1 لاکھ 12 ہزار 203 پوائنٹس پر آ گیا ۔تفصیل کے مطابق جمعرات کو کاروباری دن کے آغاز میں پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں اتار چڑھا ئوکا سامنا رہا۔ دن کے دوران انڈیکس 1 لاکھ 12 ہزار 480 پوائنٹس کی بلندی تک پہنچا،مگر کچھ ہی دیر بعد منفی رجحان دیکھنے میں ملا اور انڈیکس میں کمی آنا شروع ہو گئی۔یاد رہے کہ گزشتہ کاروباری دن کے اختتام پر انڈیکس 1 لاکھ 12 ہزار 414 پوائنٹس پر بند ہوا تھا، جبکہ کاروبار کے دوران 210 پوائنٹس کی کمی واقع ہوئی ہے۔ماہرین کا کہنا ہے کہ اس کمی کی وجہ عالمی مارکیٹ کی صورتحال اور مقامی اقتصادی چیلنجز ہوسکتے ہیں، جن کے اثرات پاکستان کی اسٹاک مارکیٹ پر بھی پڑ رہے ہیں۔دوسری جانب کاروباری حلقوں کا کہنا ہے کہ اسٹاک مارکیٹ کی اتار چڑھا ئوکی صورتحال مزید چند دنوں تک جاری رہ سکتی ہے،اسی لیے سرمایہ کاروں کو محتاط رہنے کی اشد ضرورت ہے۔
کریڈٹ : انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی