پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کا مثبت آغاز ہوا اور انڈیکس میں تیزی کا رجحان ہے۔ کاروباری ہفتے کے تیسرے دن بازارِ حصص میں 211 پوائنٹس کی تیزی کے ساتھ آغاز ہوا جس سے انڈیکس کی 79 ہزار پوائنٹس کی سطح بحال ہو گئی اور کے ایس ای 100 انڈیکس بڑھ کر 79198 پوائنٹس کی سطح پر آ گیا۔ گزشتہ روز بھی اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان دیکھا گیا تھا اور انڈیکس کی 79 کی سطح بحال ہوئی تھی۔قبل ازیں رواں کاروباری ہفتے کے پہلے 2 دنوں (پیر اور منگل) میں پی ایس ایکس میں شدید مندی کا رجحان رہا اور اس دوران انڈیکس 80 ہزار کے بعد 79 ہزار کی نفسیاتی سطح بھی کھو بیٹھا تھا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی