i پاکستان

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت آغازتازترین

November 08, 2024

کاروباری ہفتے کے آخری روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان دیکھا گیا۔کاروباری ہفتے کے آخری روز آغاز سے پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں مثبت تیزی کارجحان دیکھا گیا ،جہاں 100 انڈیکس 250 پوائنٹس بڑھ کر 92770 پوائنٹس پر ٹریڈ کررہا ہے۔گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر اسٹاک مارکیٹ 92 ہزار 520 پوائنٹس پر بند ہوئی تھی،دوسری جانب انٹر بینک میں ڈالرکی قدرمیں 20 پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے،انٹربینک میں ڈالر 277 روپے 75 پیسے پر آگیا۔معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ ترسیلات زر میں اضافے اور کرنٹ اکانٹ سرپلس ہونے سے روپیہ مظبوط ہوا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی