پاکستان اور روس کے مابین دو طرفہ سرمایہ کاری کے حوالے سے اہم شعبوں میں مفاہمت کی یادداشتوںپر دستخط بھی ہو گئے ۔ پاک روس ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ فورم کے مطابق روس اور پاکستان میں ٹریڈ،انویسٹمنٹ،ٹوراِزم اور دیگر شعبوں میں مشترکہ کاروباری سرگرمیاں ہوں گی۔ وفاقی وزیرعبدالعلیم خان نے بھی ایم او یو پردستخط کرنے کی تقریب میں شرکت کی،روس کے ڈپٹی منسٹر برائے ٹریڈ الیکسی گروزدیو ،رشین فیڈریشن کے ایڈوائزر برائے منسٹر ٹرانسپورٹ ایوگینے فیڈ چک،روس میں پاکستانی سفیر خالد جمالی اور روس کے سینیٹرز چے ذوف ،سکھا رووا اور پاکستانی سینیٹرز دانش کمار اور ضیا لانگو بھی اس موقع پرموجود تھے۔ وفاقی وزیرعبدالعلیم خان نے اس موقع پر گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ روس کے دورے کا مقصد دونوں ملکوں کی بزنس کمیونٹی اور سرمایہ کاروں کو نزدیک لانا ہے،پاکستان اور روس کے مابین مفاہمت کی یاداشتوں پر دستخط خوش آئند اور نیک شگون ہیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی