i پاکستان

پاکستان اور چین کے درمیان چمڑے کی صنعت میں تعاون نئی بلندیوں پر پہنچ گیاتازترین

September 12, 2024

پاکستان اور چین کے درمیان چمڑے کی صنعت میں تعاون نئی بلندیوں پر پہنچ گیا، چائنا لیدر انڈسٹری ایسوسی ایشن (سی ایل آئی اے) اور پاکستان ٹینرز ایسوسی ایشن(پی ٹی اے) کے درمیان تعاون کے معاہدے پر دستخط ہو گئے، معاہدے کے تحت فریقین روابط کو مضبوط بنائیں گے، ایک دوسرے کو تجارتی وفود بھیجیں گے، کاروباری اداروں کے درمیان تعاون بڑھائیں گے۔ چائنہ اکنامک نیٹ کے مطابق آل چائنا لیدر ایگزیبیشن میں چائنا لیدر انڈسٹری ایسوسی ایشن (سی ایل آئی اے) اور پاکستان ٹینرز ایسوسی ایشن(پی ٹی اے) کے درمیان تعاون کی ایک یادداشت پر دستخط ہو گئے ہیں یہ اعلی سطحی چین پاک چمڑے کی صنعت میں تعاون میں ایک نیا سنگ میل ہے۔ چائنہ اکنامک نیٹ کے مطابق یہ پہلا موقع ہے جب چائنا لیدر انڈسٹری ایسوسی ایشن نے پاکستانی ہم منصبوں کے ساتھ مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کیے ہیں۔ ایم او یو کے تحت فریقین روابط کو مضبوط بنائیں گے، ایک دوسرے کو تجارتی وفود بھیجیں گے، کاروباری اداروں کے درمیان تعاون بڑھائیں گے اور چمڑے کی صنعت کی نمائش وغیرہ میں حصہ لیں گے۔

چائنہ اکنامک نیٹ کے مطابق چمڑے کی صنعت پاکستان کی معیشت میں اہم کردار ادا کرتی ہے کیونکہ یہ ملک کے لئے سب سے زیادہ زرمبادلہ کمانے والوں میں سے ایک ہے۔ یہ وسیع پیمانے پر تسلیم کیا جاتا ہے کہ چین اور پاکستان چمڑے کی صنعت میں ایک دوسرے کے ضامن ہیں۔ چین کے ساتھ تعاون جیسے مشترکہ منصوبوں کے قیام کے ذریعے جدید چینی ٹیکنالوجیز کو پاکستان کی چمڑے کی پروسیسنگ اور مصنوعات کے معیار کو بہتر بنانے کے لئے استعمال کیا جاسکتا ہے جبکہ پاکستان وافر خام مال، کم لیبر لاگت وغیرہ کے منفرد فوائد پیش کرتا ہے۔ چائنہ اکنامک نیٹ کے مطابق حال ہی میں، چمڑے کی صنعت میں چین اور پاکستان کے مابین روابط تیزی سے فروغ پا رہے ہیں. اگست میں چائنا پاکستان فٹ ویئر بی ٹو بی میٹنگ اور چائنا پاکستان فٹ ویئر انڈسٹری ایکسپو لاہور میں منعقد ہوئی۔ اسی عرصے کے دوران چائنا لیدر انڈسٹری ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام ایک چینی وفد جس میں ایسوسی ایشن آف گوانگ ڈونگ شوز مینوفیکچررز، گوانگ ڈونگ فٹ ویئر مٹیریلز انڈسٹری ایسوسی ایشن وغیرہ کے نمائندے شامل تھے، نے مستقبل میں تعاون کے امکانات تلاش کرنے کے لیے پاکستان کا دورہ کیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی