i پاکستان

پاکستان اور چین کے درمیان آٹوموٹو ٹیکنالوجی میں بے مثال ترقی کی صلاحیت موجود ہے،شہزاد احمد خانتازترین

September 27, 2024

شنگھائی میں پاکستانی قونصل جنرل شہزاد احمد خان نیچینی آٹو ایکسپو میں ای وی انڈسٹری کے امکانات کو اجاگر کرتے ہوئے کہا ہے کہ آٹوموٹو سیکٹر میں حالیہ برسوں میں قابل ذکر ترقی اور تبدیلی آئی، آٹوموٹو ٹیکنالوجی میں بے مثال ترقی کی صلاحیت موجود ہے۔چائنہ اکنامک نیٹ کے مطابق تائی چو چین کی آٹوموبائل صنعت میں ایک نمایاں شہر ہے، جو اپنی اختراعی کامیابیوں اور عالمی مارکیٹ میں نمایاں شراکت کے لئے مشہور ہے۔شنگھائی میں پاکستانی قونصل جنرل شہزاد احمد خان نے تائی چو انٹرنیشنل آٹوموبائل انڈسٹری ایکسپو کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے چین کے ساتھ دوطرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے کے عزم کا مظاہرہ کیا ہے، خاص طور پر آٹوموٹو سیکٹر میں، جس میں حالیہ برسوں میں قابل ذکر ترقی اور تبدیلی آئی ہے۔ تکنیکی تبادلے اور جدت طرازی کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے شہزاد نے اس عزم کا اظہار کیا کہ پاکستانی اور چینی کاروباری اداروں کے درمیان مشترکہ کوششوں سے آٹوموٹو ٹیکنالوجی میں بے مثال ترقی کی صلاحیت موجود ہے جس سے صنعت کے اندر معلومات کے تبادلے، استعداد کار میں اضافے اور پائیدار طریقوں کے امکانات کے بارے میں امید ہے۔ چائنہ اکنامک نیٹ کے مطابق انہوں نے تعاون کے لئے ایک مضبوط فریم ورک کی ضرورت پر بھی زور دیا جس میں تحقیق اور ترقی، مینوفیکچرنگ اور مارکیٹ تک رسائی شامل ہو۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں یقین ہے کہ مل کر کام کرکے ہم ایک ایسا مستقبل تشکیل دے سکتے ہیں جہاں صاف، موثر اور پائیدار نقل و حرکت کے حل سب کے لئے قابل رسائی ہوں۔ چائنہ اکنامک نیٹ کے مطابق چین میں نجی آٹوموبائل مینوفیکچرنگ کے پہلے شہر کے طور پر مشہور تائی چو کو پانچ نیشنل آٹوموبائل انڈسٹری کے مراکز اور 6000 سے زیادہ آٹوموبائل اور پارٹس انٹرپرائزز پر فخر ہے۔ایکسپو میں 50000 مربع میٹر پر پھیلے چھ نمائشی ہال شامل ہیں اور 2500 بوتھ ہیں، وج صنعت کے کھلاڑیوں کو اپنی جدید ترین مصنوعات اور ٹیکنالوجی کی نمائش کے لئے ایک جامع پلیٹ فارم فراہم کر تے ہیں ۔ چائنہ اکنامک نیٹ کے مطابق اس موقع پر شنگھائی میں پاکستانی قونصلیٹ جنرل نے ای وی انویسٹمنٹ کانفرنس کی میزبانی کی۔ اس تقریب میںصنعتی رہنماوں، عہدیداروں اور ممکنہ سرمایہ کاروں سمیت دونوں ممالک کے اہم اسٹیک نے پاکستان کے ای وی سیکٹر میں چینی کاروباری اداروں کے لیے مواقع تلاش کرنے، مینوفیکچرنگ، انفراسٹرکچر کی ترقی اور سپلائی چین مینجمنٹ پر توجہ مرکوز کی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی ویلتھ پاک