گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے کہا ہے کہ پاکستان اور برطانیہ کے درمیان تعلقات کو مزید مستحکم کرنا چاہتے ہیں۔ کامران ٹیسوری سے برطانوی ڈپٹی ہائی کمشنر سارہ مونی کی الوداعی ملاقات ہوئی جس میں پاک برطانیہ تعلقات، تجارتی و سفارتی تعاون اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ملاقات میں کامران ٹیسوری نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ برطانیہ پاکستان میں تعلیم، تجارت اور سماجی ترقی کا اہم شراکت دار ہے، پاکستان اور برطانیہ کے درمیان تعلقات کو مزید مستحکم کرنا چاہتے ہیں۔دوسری جانب برطانوی ڈپٹی ہائی کمشنر کا کہنا تھا کہ پاکستان میں گزارا وقت ہمیشہ یادگار رہے گا، تعاون جاری رکھیں گے۔دوران ملاقات گورنر سندھ نے سارہ مونی کی خدمات کو سراہتے ہوئے نیک تمناں کا اظہار کیا اور بدلتے عالمی حالات میں پاک برطانیہ دوطرفہ تعاون مزید مضبوط بنانے پر بھی زور دیا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی