i پاکستان

پاکستان انٹرنیٹ بندش کے دورانیے کے لحاظ سے دنیا بھر میں دوسرے نمبر پر پہنچ گیاتازترین

December 31, 2024

پاکستان ملک میں انٹرنیٹ کی بندش کے دورانیے کے لحاظ سے دنیا بھر میں دوسرے نمبر پر پہنچ گیا۔ رپورٹ کے مطابق دنیا بھر میں انٹرنیٹ کی بندش سے متعلق اعداد و شمار جمع کرنے والے ٹاپ 10 وی پی این سے پتا چلا ہے کہ پاکستان 2024 میں شٹ ڈاؤن کے دورانیے کے لحاظ سے صرف میانمار سے ایک ہزار 861 گھنٹے پیچھے رہا، پاکستان میں 2023ء میں انٹرنیٹ شٹ ڈاؤن کا جو دورانیہ 259 گھنٹے تھا اب اس میں 619 فیصد اضافہ ہوچکا ہے، جس کی وجہ سے آنے والے اخراجات میں بھی 11 کروڑ 40 لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوا، تجارتی تنظیموں نے اپنے اعداد و شمار پیش کیے، جن میں پاکستان سافٹ ویئر ہاؤس ایسوسی ایشن نے انٹرنیٹ کی بندش کے ہر گھنٹے کے بدلے 10 لاکھ ڈالر کے نقصان کا دعویٰ کیا۔اس ضمن میں کلاؤڈفلیئر کا کہنا ہے کہ ملک میں 2024ء کے زیادہ تر عرصے میں ویب ٹریفک میں کمی دیکھی گئی، پہلے 11 مہینوں کے دوران مجموعی طور پر 30 دن ایسے تھے جب فیصد کی تبدیلی ریڈ نہیں تھی، اس عرصے کے دوران ہماری بلند ترین شرح نمو 3 فیصد رہی جو عالمی سطح پر 17 فیصد تھی، پاکستان میں اوسط ڈاؤن لوڈ سپیڈ صرف 22 ایم بی پی ایس رہی، جو فلپائن میں 97 ایم بی پی ایس، بنگلہ دیش میں 37 ایم بی پی ایس اور انڈونیشیا میں 31 ایم بی پی ایس ریکارڈ کی گئی۔بتایا گیا ہے کہ سال 2024ء کے 11 ماہ میں آئی ٹی سیکٹر نے قومی معیشت میں 3.3 ارب ڈالر کا تعاون کیا، جو صرف ٹیکسٹائل اور فوڈ گروپ سے کم اور مجموعی طور پر تیسرا بڑا شعبہ ہے، خاص طور پر خدمات کے شعبے میں یہ واحد زمرہ ہے جو مستقل طور پر سرپلس کا اندراج کرتا ہے، تاہم انٹرنیٹ کی بندش کے باعث مقامی ٹیک کمپنیوں کے آپریشنز کی لاگت بڑھ گئی۔

کریڈٹ : انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی