i پاکستان

پاکستان اقوام متحدہ میں عالمی انسانی حقوق کی حفاظت کے لئے کردار ادا کرنا چاہتا ہے،منیر اکرمتازترین

September 12, 2024

اقوام متحدہ میں پاکستانی سفیر منیر اکرم نے کہا ہے کہ پاکستان اقوام متحدہ میں عالمی انسانی حقوق کی حفاظت کے لئے کردار ادا کرنا چاہتا ہے۔انہوں نے یہ بات جنرل اسمبلی کے صدر سے ملاقات میں کہی۔ملاقات میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس سے متعلق امور پر بات چیت کی گئی، ملاقات نیویارک میں اقوام متحدہ کے ہیڈ کوارٹر میں کی گئی۔منیر اکرم نے جنرل اسمبلی کے 79ویں اجلاس کی صدارت پر فلیمون یانگ کو مبارکباد پیش کی، پاکستان کی جانب سے مکمل تعاون کی یقین دہانی بھی کروائی۔ پاکستانی سفیر منیر اکرم نے کہا کہ پاکستان اقوام متحدہ میں عالمی انسانی حقوق کی حفاظت کے لئے کردار ادا کرنا چاہتا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی