پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما قمر زمان نے کہا ہے کہ پاکستان ایٹمی طاقت کے طور پر عالمی سطح پر اپنی حیثیت تسلیم کروا چکا ہے۔ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ پاکستان کی میزائل ٹیکنالوجی ہمیشہ سے مخالفین کے لیے ایک چیلنج رہی ہے، اور یہی وجہ ہے کہ یہ ٹیکنالوجی ان کے لیے ہمیشہ چبھتی رہتی ہے۔قمر زمان کائرہ نے اسرائیل کے حالیہ اقدامات پر بات کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل جو کچھ بھی کر رہا ہے، اس کے پیچھے امریکہ کی حمایت ہے۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کا ایٹمی پروگرام عالمی سطح پر ایک تشویش کا باعث ہے، جو دنیا کی آنکھوں میں کھٹکتا ہے۔
کریڈٹ : انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی