i پاکستان

پاکستان 14 لاکھ رجسٹرڈ افغان مہاجرین کو اقوام متحدہ کے ذریعے وطن واپس بھیجے گا، منیر اکرمتازترین

June 26, 2024

اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم نے کہا ہے کہپاکستان 14 لاکھ رجسٹرڈ افغان مہاجرین کو اقوام متحدہ کے ذریعے وطن واپس بھیجے گا ۔ اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم نے پاکستان میں رجسٹرڈ افغانیوں کی وطن واپسی کا روڈ میپ بتا دیا اور اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں رجسٹرڈ 14 لاکھ افغانیوں کو اقوام متحدہ کے ذریعے ان کے وطن واپس بھیجا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ افغانستان میں تنازع ختم ہونے کے بعد 14 لاکھ رجسٹرڈ افغان مہاجرین کو وطن واپس بھیجا جائے، جس کے اخراجات کیلئے اقوام متحدہ نے وعدہ کیا تھا۔ منیر اکرم نے کہا کہ پاکستان نے 40 سال تک 50 لاکھ سے زائد افغان مہاجرین کی میزبانی کی ہے۔ ہزاروں افغانی پاکستان میں غیر قانونی طور پر مقیم ہیں، جن کے خلاف پاکستان اپنے قوانین پر عملدرآمد کرے گا۔ واضح رہے کہ پاکستان میں مقیم غیر قانونی تارکین وطن کی واپسی کا مرحلہ وار عمل گزشتہ سال سے جاری ہے اور اب تک ہزاروں غیر قانونی افغانیوں کو ان کے وطن واپس بھیجا جا چکا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی