i پاکستان

پاکپتن،موسی خیل میں شہید ہونیوالے حوالدار عبدالغفور کی نماز جنازہ ادا، فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاکتازترین

August 27, 2024

موسی خیل میں شہید ہونے والے حوالدار عبدالغفور کی نماز جنازہ ادا کردی گئی جس کے بعد انہیں آبائی گاوں چوک سرور قبرستان فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کر دیا گیا۔ شہید حوالدار عبدالغفور کی نماز جنازہ میں فوجی و سول افسران سمیت لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی، نماز جنازہ کے بعد فوج کے چاک و چوبند دستے نے انہیں سلامی بھی دی۔ حوالدار عبدالغفور کوئٹہ سے واپسی پر موسی خیل میں دہشت گردوں کا نشانہ بنے، عبدالغفور کی شہادت کے وقت ان کے بیوی بچے بھی انکے ہمراہ تھے، شہید اپنے بچے کے علاج کیلئے 8 دن کی چھٹی پر واپس آبائی گاوں آرہا تھا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی